08 September 2017 - 22:59
News ID: 429860
فونت
روسی وزارت دفاع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں روس کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ۴۰ وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں داعش کے جنگی امور کا کامنڈر بھی شامل ہے۔
دیرالزور

رسا نیوز ایجنسی کی روسیا الیوم سے رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں روس کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 40 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں داعش کے جنگی امور کا کامنڈر بھی شامل ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے دیر الزور میں دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی جس میں 40 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں 4 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

جن میں دیر الزور کا امیر ابو محمد الشمالی اور داعش کے جنگی امور کا کمانڈر گل مراد حلیموف بھی شامل ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق گلم راد جاجیکستان کی خصوصی پولیس کا افسر تھا جو 2015 میں 6 افراد کے ہمراہ داعش میں شامل ہوگیا اور ابو عمر الشیشانی کی ہلاکت کے بعد وہ داعش کے جنگی امور کا کمانڈر بن گیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬