08 September 2017 - 22:56
News ID: 429858
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے کہا ہےکہ مکہ مکرمہ میں ایرانی حاجیوں کے ایک قافلے کے عالم دین پر تکفیری عناصر کے حملے کی تحقیقات اور اس کی پیروی کی جارہی ہے۔
حمید محمدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کو مکہ مکرمہ میں تکفیری عناصر نے ایران کے صوبہ اصفہان کے حاجیوں کے ایک قافلے کے عالم دین حجت الاسلام حسین اسماعیلی پر حملہ کردیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین وحی میں ایرانی حاجیوں کی سیکورٹی کا معاملہ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ میں ایرانی عالم دین پر حملے کا معاملہ ہم سعودی وزارت حج کے سامنے پوری قوت کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سعودی پولیس نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تکفیری عناصر کے حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی عالم دین کی حالت بہتر ہے اور وہ جلد ہی اسپتال سے واپس آجائیں گے۔

دوسال قبل حج کے دوران پیش آنے والے حادثات کے بعد جن میں ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں کے ہزاروں حاجی شہید ہوگئے تھے ایران کے ساتھ سعودی عرب نے اب جو معاہدہ کیا ہے اس کے مطابق وہ ایرانی حاجیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا پابند ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬