13 September 2017 - 12:38
News ID: 429923
فونت
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل (ایکسپیڈینسی کونسل) کے سربراہ اور اراکین نے ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر انقلاب اسلامی اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اراکین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی  سید علی خامنہ ای سے آج بدھ کے روز مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین نے ملاقات اور گفتگو کی۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ملکی اور غیر ملکی اہم امور پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 14 اگست کو اپنے ایک حکم کے تحت آیت اللہ حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی کو نئے چیئرمین اور محسن رضایی کو ایکسپیڈینسی کونسل کے نئے سیکرٹری کے طور پر تعینات کیاتھا.

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال کے بعد آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی اس کونسل کے عبوری چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬