رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج درس خارج اصول کے آغاز پر کہ جو مسجد اعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں برگزار ہوا ، کہا: دین اسلام ، محمدی الحدوث و حسینی البقا ہے ، یعنی رسول اسلام(ص) نے شجر اسلام لگایا اور حضرت امام حسین علیہ السلام نے اس حفاظت کی ۔
انہوں نے مزید کہا: رسول اسلام(ص) کی وفات کے بعد امویوں نے زمام حکومت اپنے ہاتھوں میں لے لیا اور اس شجر اسلام کو پھل دار و تن آور نہ ہونے دیا ، انہیں مقاصد کے تحت اسلام کی مختلف طریقے سے تحریف کی یہاں تک کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یہ احساس کیا کہ یہ زمانہ زبان سے نصیحت کرنے کا نہیں ہے بلکہ عمل اور نپے تلے قدم اٹھانے کا دور و مقام ہے ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کی مکمل کوشش یہ تھی کہ امت اسلامیہ میں ایک ایسی نہضت کا آغاز کریں جو اسلام کی جڑوں میں لگتے ہوئے کیڑے کو مار سکے کہا: امام حسین علیہ السلام کی یہ تحریک پہلے ہی لمحے میں کامیابی سے ہمکنار ہوگئی ، بعض مقاتل میں آیا ہے کہ عصر عاشوراء عمر سعد کے لشکر سے ایک خاتون باہر نکل آئی اور اس نے حضرت کے خانودے کا دفاع کیا یہ نہضت امام حسین علیہ السلام کی کامیابی کی نشانی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: حضرت امام حسین(ع) کی نہضت کے آثار آہستہ آہستہ ظاھر ہونا شروع ہوگئے ، حضرت کی شھادت کے بعد ہر سمت سے مسلمانوں نے امویوں کے خلاف قیام کرنا شروع کردیا اور امویوں کو نابود کر کے ہی دم لیا ، حضرت امام خمینی(ره) نے بھی فرمایا کہ ہمارے پاس کچھ بھی ہے وہ محرم و صفر کی وجہ سے ہے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مجلسوں میں پڑھے جانے والے مطالب صحیح اور مطالعہ کے بعد پڑھے جائیں کہا: اگر منبروں پر پڑھے جانے والے مطالب اخلاقیات ، عقائد اور اسلامی تاریخ سے متعلق ہوں گے تو معاشرہ اصلاح پائے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۳۷