‫‫کیٹیگری‬ :
13 September 2017 - 17:22
News ID: 429929
فونت
آیت الله موسوی اصفهانی:
حوزه علمیہ همدان کے مدیر نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے فقط عبادی مسائل کے لئے قیام نہیں کیا تھا لہذا مبلغین فقط عبادی مسائل کی تبیین اور مصائب پڑھنے پر اکتفاء نہ کریں بلکہ اس قیام کے سیاسی پہلو سے بھی قوم کو آگاہ کریں ۔
آیت الله سید مصطفی موسوی اصفهانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی صوبہ ہمدان سے رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ همدان کے مدیر آیت الله سد مصطفی موسوی اصفهانی نے آج انصار الحسین ہال ہمدان میں پرچمداران بصیرت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماہ محرم میں تبلیغ اسلام کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تبلیغ ، اسلام اور انقلاب کی تقویت کا سبب ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: علماء اور طلاب آگاہ رہیں کہ معاشرے کی بصیرتوں میں اضافہ مبلغین کا وظیفہ ہے ، مبلغ تبلیغ کے ایام میں غدیر اور عاشوراء کی خوب تبیین کر کے عوام کو ولایت مداری کا درس دیں ۔

آیت الله موسوی اصفهانی نے کہا: مبلغین ، تبلیغ کے ایام میں لوگوں کو عقائد اسلام اور شیعت کے حقائق سے آشنا کریں اور احکام ، روایت ، اخلاق اور قران کریم کی تعلیم دیں نیز اسلامی طرز زندگی سے انہیں واقف کریں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تبلیغ کے ایام میں انقلابی مطالب کی تبیین ضروری ہے کہا: تمام طلاب تبلیغ کے ایام میں انقلاب اور انقلابی بنانے پر خصوصی توجہ کریں ۔

مجلس خبرگان رھبر میں صوبہ ہمدان کے عوامی نمائندے نے بیان کیا: امام حسین علیہ السلام نے فقط عبادی مسائل کے لئے قیام نہیں کیا تھا لہذا مبلغین فقط عبادی مسائل کی تبیین اور مصائب پڑھنے پر اکتفاء نہ کریں بلکہ اس قیام کے سیاسی پہلو سے بھی قوم کو آگاہ کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن کا اصلی مقصد دین اسلام اور سیاست میں جدائی ڈالنا ہے ، اس حوالے سے معاشرے کو یہ بتانا ضروری ہے حضرت امام حسین علیہ السلام معاشرہ کی سیاسی مشکل کی بنیادوں پر شھید ہوئے ہیں عبادت کی انجام دہی میں اختلاف کی بنیاد پر نہیں کیوں کہ بظاھر یزید و معاویہ دونوں ہی نمازیں پڑھتے تھے ۔

حوزه علمیہ همدان کے مدیر نے کہا: آج ایران ، انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ کی نعمت کی برکت سے ترقی کی راہ طے کر رہا ہے ، لوگوں کا یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ یہ امنیت انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ کے مرھون منت ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۱۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬