رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نئی دہلی میں میانمار کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ہندوستانی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ میانمار کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرے میں شریک لوگوں نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے حکومت میانمار کے خلاف اپنے اثر و رسوخ کا بھرپور استعمال کرے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بعض مسلم رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ مسلم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی نے دنیا کے سامنے ان کا حقیقی چہرہ واضح کردیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰