
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ آیت الله سید مرتضی کشمیری جو نجف اشرف عراق میں کچھ دنوں پہلے حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندوں کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا ، دینی علوم کی تحصیل میں دلچسپی رکھنے والے طلاب کو داخلہ کی دعوت دیتا ہے ۔
اس حوزہ علمیہ کی جانب سے دئے جانے والے اطلاعیہ میں آیا ہے:
امریکا ، کینڈیا ، پورپین ممالک اور دنیا کے مشرقی و مغربی علاقوں کو شدید مبلغ اور عالم دین کی ضرورت ہے جو لوگوں کے دینی سوالات کے جوابات دے سکیں اور انہیں ثقافت اہل بیت علیھم السلام سے آشنا کرسکیں ۔
حوزہ علمیہ آیت الله سید مرتضی کشمیری میں نیمہ ماہ شوال سے تعلیمی سال کا اغاز ہوگا اور نیمہ ماہ شعبان میں تعلیم سال مکمل ہوگیا نیز اس حوزہ کا تعلیمی دورہ پانچ سال کا ہوگا ۔
حوزہ علمیہ آیت الله سید مرتضی کشمیری میں پورے سال پنجشنبہ، جمعہ ، ولادت و شھادت، اہم دینی مناسبتوں اور ماہ محرم کے ابتدائی ۱۵ دنوں میں چھٹی رہے گی ۔
شائقین انگینڈ کے دارالحکومت لندن میں موجود امام علی (ع) سنٹر کو اپنی درخواستیں ارسال کر سکتے ہیں /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۴