‫‫کیٹیگری‬ :
15 September 2017 - 18:17
News ID: 429959
فونت
آیت الله شیخ اسحاق فیاض:
مرجع تقلید نجف اشرف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مبلغین ، منبر امام حسین علیہ السلام لوگوں کے مشکلات کے حل کا مکان قرار دیں اور حکمرانوں سے درخواست کریں کہ عوامی مسائل کو حل کریں ۔
آیت الله شیخ اسحاق فیاض

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ اسحاق فیاض نے ماہ محرم کے قریب اپنے پیغام میں جسے ان کے نمائندے حجت الاسلام شیخ علی الربیعی نے نجف اشرف میں منعقد ہونے مبلغین کے تیسرے اجلاس میں پڑھا ، کہا : مبلغ ، عوام کے تعلیم حقوق اور مفسدوں کے ہاتھوں کے عراق کے قومی سرمایہ کو غبن کئے جانے جیسے مسائل کا دفاع کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: اینٹی فساد کمیشن کے اراکین ھرگز بڑی تنخواہیں نہ لیں کیوں کہ اس طرح کی تنخواہیں انہیں وظائف کی انجام دہی اور حق گوئی میں آڑے آئے گی ۔

حضرت آیت الله فیاض نے واضح طور سے کہا: حکومت ، فاسد افراد کی شناسائی اور عالی مرتبہ افراد کی تنخواہوں کو کم کرے نیز جوانوں کے لئے ملازمت و کام کے وسائل فراہم کرے ۔

انہوں نے عراقی مجاہدین کی ، جرائت و بہادری اور کوششوں کو سراہا اور کہا: امام حسین (ع) کی نہضت ، ظلم و فساد ، جہل و بدعت سے مقابلے کی نہضت ہے ، سید الشهدا (ع) نے اپنا ، اپنے اولادوں کا اور اپنے اصحاب کا خون دے کر رسول اسلام (ص) کی نبوت کا احیاء کیا ہے ۔

اس مرجع تقلید نے تاکید کی : مبلغین سیرت امام حسین (ع) سے لوگوں کی ہدایت کے لئے استفادہ کریں کہ جس کی رسول اسلام(ص) اور اہل اطھار(ع) نے تاکید کی ہے ۔

انہوں نے لوگوں کو قران کریم کی طرف دعوت دینے کی تاکید کی اور کہا: مبلغین ، مختصر سہی لوگوں کے لئے تاریخی حوادث بیان کریں ، لوگوں کی حیات سے متعلق مطالب سے انہیں آگاہ کریں اور ہر وہ چیز جو دین و احکام دین کے خلاف ہے اس سے انہیں منع کریں ۔

حضرت آیت الله فیاض نے واضح طور سے کہا: لوگ ماہ محرم میں زیادہ تر دینی مسائل کی جانب توجہ کرتے ہیں لہذا دینی احکام سے انہیں آگاہ کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۸۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬