‫‫کیٹیگری‬ :
16 September 2017 - 13:10
News ID: 429963
فونت
آ‌یت الله نوری همدانی کی سید حسن نصرالله سے ملاقات میں؛
حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی کے محل قیام پر آپ سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
آ‌یت الله نوری همدانی اور  سید حسن نصرالله

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کی مطابق، حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی کے محل قیام پر آپ سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے حضرت آیت الله نوری همدانی کے سفر لبنان کو ایک بابرکت سفر بتاتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی کارکردگیوں کی مختصر رپورٹ آپ کو پیش کی ۔

انہوں نے عالم اسلام خصوصا حزب اللہ لبنان اور مزاحمتی گروہوں کے حق میں آپ کے انقلابی نظریات و موقف کو سراہتے ہوئے کہا: ہم ھرگز آپ کی حمایتوں کو فراموش نہیں کرسکتے ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے حزب اللہ لبنان کی اسرائیل سے ہونے والی ۳۳ روزہ جنگ میں آپ کے موقف مجاہدین کے جزبات میں تقویت کا سبب تھے ۔

حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری نے لبنانی معاشرے میں انقلاب اسلامی ، امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خاص اہمیت کا حامل جانا اور لبنان عوام سے ملت ایران کی حمایت و ھمبستگی کو سراہا ۔

حضرت  آیت الله نوری همدانى نے بھی اس ملاقات میں مسلمانوں اور مظلوموں کے مشترکہ دشمن عالمی سامراجیت یعنی امریکا و اسرائیل اور علاقہ کی بعض عرب حکومتوں سے مقابلہ میں استقامت کی ہمہ جانبہ حمایت کی تاکید ۔

انہوں نے حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله کو برجستہ عالم دین ، بہادر ، ہوشیار اور سچا سیاست مدار بتایا اور آپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ روایت عالم بہ زمان کا مصداق ہیں جیسا کہ روایتوں میں آیا ہے ، میں آپ کی اور حزب اللہ کی ہمہ جانبہ حمایت کرتا ہوں کیوں کہ ہم نے حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام سے یہ سیکھا ہے مظلوم کی حمایت اور ظالم سے مقابلے کے کوئی ملک حدود کی قید نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ حضرت  آیت الله نوری همدانى ان دنوں لبنان کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں جہاں لبنانی شخصیتوں اور عوام سے ملاقات کے علاوہ حوزہ علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے پروگرام سے خطاب کریں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۲۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬