رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر حال میں ، دنیا کے کسی بھی علاقے میں اسلامی انقلاب کے اہداف کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہیں-
جنرل موسوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت اور جارح امریکہ، اسلامی انقلاب کے آغاز سے اب تک ایران کے لئے خطرہ بنا رہا ہے کہا کہ ایران کے عوام ایک عرصے سے اسلام کے خلاف دشمن کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹے رہے ہیں اور ایک لمحے کے لئے بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں-
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ سے دشمن کے خوف زدہ رہنے کی ایک وجہ ان کا ایران کی مسلح افواج کی طاقت سے ناآشنا ہونا ہے اور اغیار سے عدم وابستگی نے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک طاقت میں تبدیل کر دیا ہے-
جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن کو بھی اعتراف ہے کہ ، ایران اسلامی علاقے کا ایک طاقتور اور بڑا ملک ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰