14 September 2017 - 21:30
News ID: 429947
فونت
حسین امیرعبداللہیان :
ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی نے بیان کیا : ایرانی پارلیمنٹ میانمار میں انسانی بحران کو روکوانے کیلئے پُرعزم ہے ۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ روز تہران میں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندہ گری لوئیس کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے میانمار میں انسانی بحران کے خاتمے اور نہتے عوام کے قتل عام و ان کی جبری ہجرت کو روکوانے کے لئے پُرامید ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ایرانی اسپیکر اور نمائندوں کی جانب سے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مظلوم مسلمانوں گہری تباہی کا سامنا ہیں اور ہماری مجلس ان کی مدد اور ایسے جرائم کو روکنے کے لئے پارلیمانی کوششیں کررہا ہے۔

امیرعبداللہیان نے دنیا کے اسپیکروں بالخصوص اسلامی دنیا کے اسپیکروں،عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں کو ایرانی اسپیکر علی لاریجانی کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لاریجانی نے ایرانی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علاء الدین بروجردی کو میانمار میں مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینا،اس بحران کے حل اور انسانی امدادوں بھیجنے کے لئے ایک خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل کا مشن دے دیا ہے۔

انہوں نے یمن اور بحرین کی تباہی انسانی صورتحال، عراقی کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد، عراقی سیاسی سلامتی اور خطے کی سیکورٹی پر ان کے تباہ کن نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

گری لوئیس نے کہا کہ اقوام متحدہ علاقے اور میانمار کے بحرانوں کا جائزہ لے کر اور ہمارے سیکرٹری جنرل ایسے جرائم کے روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬