
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس سے ضلع کے امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام کے حوالے سے آر پی او آفس میں ملاقات کی۔
وفد میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران قاری احمد علی ندیم، ریاست علی فیروزی، مولانا مفتی طاہر مسعود، مولانا قاری وقار احمد عثمانی، مولانا ملک ضیاء الحق، پیر سید جاوید قادری اور عبد اﷲ سعید ہاشمی موجود تھے۔
آر پی او نے امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے کام میں علماء کا تعاون ہمیشہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے، خصوصاً محرم الحرام کے دوران شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
آر پی او نے مزید کہا کہ علماء اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقہ سے ادا کریں اورانتظامیہ کی مدد کریں۔
آخر میں علماء نے یقین دلایا کہ ممبر اور محراب سے اتحاد بین المسلمین کی آواز آتی رہے گی اور محرم الحرام کے دوران باہمی رواداری اور بھائی چارہ کو فروغ دیں گے اور کسی قسم کے تفرقہ میں نہیں پڑیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰