رهبر معظم انقلاب اسلامی نے سرزمین ایران کے جلیل القدر عالم دین آیت الله سید محمد رضا غروی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے سرزمین ایران کے جلیل القدر عالم دین آیت الله سید محمد رضا غروی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
رهبر انقلاب اسلامی کے اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسمہ تعالی
جلیل القدر عالم دین آیت الله سید محمد رضا غروی رضوان الله تعالی علیہ کے انتقال کی ان کے اہل خانہ اور بازماندگان خصوصا آیت الله خرازی اور حجة الاسلام والمسلمین آقای حاج سید محمد غروی کو تعزیت پیش کرتا ہوں نیز خداوند متعال سے ان بزرگوار کے لئے جن کی عمر خیر و برکت کا سبب تھی علو درجات کا طلبگار ہوں ۔
والسلام علیکم و رحمة الله
سید علی خامنہ ای
۲۵ / ستمبر ۲۰۱۷ عیسوی
/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۹۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے