محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق شہر میں کسی بھی جگہ ۵ سے زیادہ لوگ ٹولیوں کی صورت میں جمع نہیں ہو سکیں گے، کوئی بھی مجلس اور جلوس ضلعی حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں نکلے گا، کوئی بھی شخص اپنی ذاتی مجلس و جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر از خود مورچہ زنی نہیں کر سکتا، محرم کے نکالے جانیوالے جلوسوں کے روٹ پر دکانیں بند رہیں گی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ نے لاہور سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کو جیل بھیج دیا جائیگا۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق شہر میں کسی بھی جگہ 5 سے زیادہ لوگ ٹولیوں کی صورت میں جمع نہیں ہو سکیں گے، کوئی بھی مجلس اور جلوس ضلعی حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں نکلے گا، کوئی بھی شخص اپنی ذاتی مجلس و جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر از خود مورچہ زنی نہیں کر سکتا، محرم کے نکالے جانیوالے جلوسوں کے روٹ پر دکانیں بند رہیں گی یکم محرم سے لیکر 10 محرم الحرام تک لاہور سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذالعمل رہے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے