25 September 2017 - 12:51
News ID: 430092
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے فرانس کی سفارتی اکیڈمی کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی اور دوبارہ مذاکرات ناقابل قبول ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ایران کی سیاسی پالیسی کو اصولوں پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایران کا تعاون اس کا بہترین ثبوت ہے۔

ڈاکٹرولایتی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے سکیورٹی کونسل کی تائید اور توثیق حاصل ہے اور اس میں دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اس ملاقات میں فرانسیسی سفارتی اکیڈمی کے ڈائریکٹرنے کہا کہ فرانس مشترکہ ایٹمی معاہدے پرعمل جاری رکھے گا اورفرانس اس معاہدے کا حامی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬