‫‫کیٹیگری‬ :
25 September 2017 - 12:40
News ID: 430100
فونت
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی:
پیروان ولایت سرینگر کے سربراہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ علمائے کرام دانشور مفکرین اور ذاکرین حضرات پر ذمہ دارای عائد ہوتی ہے کہ وہ مراسم عزاداری کے ساتھ ساتھ قیام حسینی (ع) کا اصل ہدف اور مقصد بیان کریں۔
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیروان ولایت سرینگر کے سربراہ حجت الاسلام  سبط محمد شبیر قمی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ایام عزاء کے موقعے پر امت اسلامیہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور امت اسلامیہ سے پُرزور استدعا کی ہے کہ ایام عزاء کے دوران آپسی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی مثال قائم و دائم رکھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کسی نہ کسی بہانے سے وحدت اسلامی کے مضبوط قلعے پر وار کرنا چاہتے ہیں اور وہ مذہبی لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے صفوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی تاک میں لگے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا درسگاہ اتحاد اور درسگاہ مساوات ہے، لہذا ہمیں چاہئے کہ ایام عزاء میں ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھ کر عزادری کے مراسم انجام دیئے جائیں۔

حجت الاسلام  قمی نے کہا کہ علمائے کرام دانشور مفکرین اور ذاکرین حضرات پر ذمہ دارای عائد ہوتی ہے کہ وہ مراسم عزاداری کے ساتھ ساتھ قیام حسینی (ع) کا اصل ہدف اور مقصد بیان کریں۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر کے تاریخی اور مرکزی دو بڑے عزاداری کے جلوسوں پر پابندی عائد کرنا سراسر دینی معاملات میں مداخلت ہے، جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حجت الاسلام قمی نے کہا کہ پابندیوں اور بندشوں کے باوجود عزادارن مظلوم کربلا ان جلوسوں کو بڑی شان و شوکت جوش و جذبہ کے ساتھ بر آمد کریں گے اور مذہبی معاملات میں کسی حکومتی اجازت اور امداد کے محتاج نہیں رہیں گے۔

انہوں نے ملت اسلامیہ کشمیر سے اپیل کی کہ وہ آٹھ اور یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کرنے کے لئے جوق در جوق سرینگر کا رخ کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬