25 September 2017 - 12:59
News ID: 430094
فونت
پڑوسی ممالک کی مخالفت کے باوجود؛
عراق کی ریاست کردستان میں ملکی اور غیر ملکی مخالفت کے باوجود آزادی کے لیے ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا ہے عراقی کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کو امریکی اسرائیلی فتنہ قراردیا جارہا ہے۔
ریفرنڈم

رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراق کی ریاست کردستان میں ملکی اور غیر ملکی مخالفت کے باوجود  آزادی کے لیے ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا ہے عراقی کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کو امریکی اسرائیلی فتنہ قراردیا جارہا ہے۔

عراق میں وزیراعظم حیدرالعبادی کی مرکزی حکومت کی مخالفت کے باوجود ریاست کردستان میں ملک سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرایا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ اگر ریاست کردستان کی حکومت و عوام نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو فوجی مداخلت بھی کی جاسکتی ہے اور ملک کی ارضی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

ترکی اور ایران نے بھی عراقی کردستان کی آزادی کی مخالفت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسے علاقہ میں اسرائيل کا جدید فتنہ قراردیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬