25 September 2017 - 14:16
News ID: 430101
فونت
سرزمین ایران کے مشھور کے عالم دین آیت ‌الله سید محمد رضا غروی نے دار فانی کو الوداع کہدیا ۔
آیت ‌الله سید محمد رضا غروی

آیت ‌الله سید محمد رضا غروی کے فرزند آیت ‌الله سید محمد غروی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو اپنے والد محترم کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا: افسوس آیت ‌الله سید محمد رضا غروی نے اتوار کی شام کہولت سن کی بنیاد پر 99 سال کی عمر میں اس دار فانی کو الوداع کہدیا ۔

انہوں نے مزید کہا: انشاء الله آپ کی تشییع و تدفین کا پروگرام آج سموار کے دن علما، طلاب اور مختلف طبقہ کی عوام کی موجودگی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگا ۔

آیت ‌الله سید محمد غروی نے یاد دہانی کی : میرے والد بزوگوار نے اس 99 سالہ عمر کی مدت میں 70 سال سے بھی زیادہ کی مدت تک مومنین ، حکومت و انقلاب اسلامی کی خدمت میں بسر کیا ، وہ اس خدمت کو اپنے لئے باعث فخر جانتے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا: آپ تہران کے ان علماء میں سے تھے جنہوں نے برسوں تک مومنین ، مسجد ، مذھبی نشستوں کی خدمت کی نیز حوزات علمیہ میں بھی دروس کے فرائض انجام دیتے رہے ۔

حوزات علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: آپ انقلاب اسلامی کی ابتداء ہی سے امام خمینی(ره) کے ساتھ اور تہران مارکیٹ میں آپ کے نمائندہ تھے ، حضرت امام خمینی(ره) کی آپ پر خصوصی توجہ تھی نیز آپ کو حضرت امام خمینی(ره) و قم و نجف اشرف کے دیگر مراجع تقلید کے کثیر اجازے حاصل تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬