رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا آشتیانی نے شھداء امام بارگاہ قم میں چوتھی محرم کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے نیت میں خلوص انسان کی قدریں بڑھنے کا سبب جانا ۔
انہوں نے مزید کہا: افسوس لوگ کبھی اس مقصد سے کام انجام دیتے ہیں کہ ان کا نام لیا جائے جبکہ اگر نیت خالص اور الھی ہو تو کام خود بہ خود لائق قدر ہوتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو کسی لائق نہیں ہے ، لہذا انسان کو اپنے تمام اعمال خدا کے لئے انجام دینے چاہیں تاکہ عمل کی برکتیں اس کے شامل حال ہوں ۔
مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان خود سے شرک کی حالتوں کو دور رکھے کہا: کبھی انسان سختیوں میں فطرت کی ھدایت کا نور محسوس کرتا ہے ، جب انسان نے اپنی فطرت کی ندا کو سن لے تو ھرگز ایسا کام نہ کرے کہ حق کی یہ آواز بند ہوجائے ۔
انہوں نے مزید کہا: نیت انسان کے عمل کو شکل و صورت عطا کرتی ہے ، اگر الھی عمل میں ریا موجود ہو تو عمل باطل ہوجائے گا ، انسان اگر کسی فقیر اور ضرورت مند کی مدد کرے تو ہرگز منت نہ رکھے اور ریا کاری نہ کرے مگر افسوس ان دنوں اگر نہ کہیں کہا جائے کہ فلاں نے کتنی مدد کی ہے تو مدد کرنے والا ناراض ہوجاتا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین آشتیانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان ھرگز آرامش اور مشکلات سے دور زمانے میں خدا کو فراموش نہ کرے کہا: لوگ اپنے مال و دولت پر خوش نہ ہوں بلکہ ہر حال میں خدا کو یاد رکھیں ۔
انہوں نے بیان کیا: انسان دیگر انسانوں سے لولگانے کے بجائے اپنی امیدیں خدا پر رکھے ، خدا کی شناخت ایک فطری عمل ہے کہ مشکلات کے وقت تمام انسان خدا کی جانب پلٹتے ہیں مگر ہمیں آسائش کے وقت بھی خدا کو یاد رکھنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۱۲