25 September 2017 - 12:55
News ID: 430093
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی کردستان سے ملنے والی اپنی فضائی سرحدوں کو بند کردیا ہے۔
فضائی حدود

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی نے اتوار کو بتایا کہ عراق کی مرکزی حکومت کی درخواست پر عراقی کردستان کے شہروں سلیمانیہ اور اربیل جانے والی سبھی پروازوں اور ساتھ ہی عراقی کردستان سے پرواز کرکے ایران کی فضائی حدود سے گذرنے والی سبھی پروازوں کو بھی ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت کی درخواست کا جائزہ لینے کے لئے اتوار کو ہنگامی اجلاس کیاگیا جس میں طے پایا کہ عراقی کردستان جانے والی ایران کی سبھی پروازوں کو بند کردیا جائےگا اورعراقی کردستان سے پرواز کرکے ایران کی فضائی حدود سے گذرنے والے سبھی طیاروں کو ایرانی حدود استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ عراقی کردستان کے بعض عہدیداروں کے عجلت میں کئے گئے فیصلے نے تعمیری مذاکرات کے راستے کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ عراقی کردوں اور علاقے کی سیکورٹی کے سامنے چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ دوسری طرف ترکی نے بھی عراقی کردستان کے ساتھ اپنی فضائی حدود کو سیل کردیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬