27 September 2017 - 10:29
News ID: 430122
فونت
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی حکومت کو انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔
ہیومن رائٹس واچ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار پر اقتصادی پابندیاں اور ہتھیاروں کی فروخت پر پابندیاں عائد کر

 ہیومن رائٹس واچ کے لیگل اینڈ پالیسی ڈائریکٹر جیمز روس کا کہنا ہے کہ برمی فوج ریاست راخین سے مسلمانوں کو جبراً بےدخل کررہی ہے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے 4 لاکھ 80 ہزار روہنگیا مہاجرین کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے پہلے سے دگنا فنڈز درکار ہیں۔

ادھر میانمار حکومت کے ترجمان نے ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے انسانیت سوز جرائم کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ برمی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روہنگیا بحران پر اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیاہے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری آنتونیو گوتریس خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور حکام روہنگیا اقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بریفنگ دیں گے جب کہ بحران سے متعلق زمینی حقائق پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس 25 اگست سے شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے اب تک ہزاروں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور زخمی ہوئے جب کہ 4 لاکھ سے زائد بنگلا دیش ہجرت کر چکے ہیں۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬