28 September 2017 - 13:35
News ID: 430130
فونت
مدافع حرم شہید محسن حججی کے پیکر پاک کا ان کے آبائی علاقے نجف آباد میں آج شاندار استقبال ہوا اور شہید کی تشییع جنازہ میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کرتے ہوئے شہید محسن حججی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید محسن حججی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدافع حرم شہید محسن حججی کو آج ان کے آبائی علاقے نجف آباد میں آہوں اور سسکیوں میں گلزار شہداء میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی۔

مدافع حرم شہید محسن حججی کے پیکر پاک آج صبح جب ان کےآبائی علاقے نجف آباد پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا اور شہید کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور شہید محسن حججی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 اس سے قبل شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ مشہد مقدس، تہران اور اصفہان میں ہوئی تھی جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔

شہید محسن حججی کو عراق اور شام  کی سرحد کے قریب دہشت گرد گروہ داعش نے اسیر کرنے کے بعد بڑی بے دردی کے ساتھ شہید کیا۔ داعش دہشت گردوں نے ان کے بدن کے اعضا کاٹنے کے بعد شہید کا سر بھی تن سے جدا کر دیا تھا۔

شہید محسن حججی کی مظلومانہ شہادت سے پورے عالم اسلام میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہوگیا ہے پورے ایران اورعالم اسلام میں شہید محسن حججی کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے جس طرح شہید محسن حججی کے مولا اور آقا حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے سامنے سرجھکانے کو سرکٹانے پر ترجیح دیا تھا اسی طرح ان کے چاہنے والے محسن حججی نے بھی اس دور کے یزیدی داعشیوں کے سامنے سرنہیں جھکایا اور سر کٹا کر شہادت کے اعلی درجے پر فائزہوگئے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تہران میں شہید حججی کی تشییع جنازہ کے موقع پر فرمایاتھا کہ خلوص، نیت کی پاکیزگی اور برمحل اقدام کے باعث اللہ تعالی نے شہید حججی کو سب کی نگاہوں میں محترم اور معزز بنا دیا۔خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کو ریا کو فوجی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر حملے کے لئے بالکل تیار ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬