30 September 2017 - 18:46
News ID: 430165
فونت
جواد ظریف:
اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ یورپ امریکی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرے کہا:امریکہ کی خلاف ورزیوں کی صورت میں جوہری معاہدہ قائم نہیں رہے گا ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےانڈیپینڈنٹ  اور فنانشل ٹائمز اخبار کے ایڈیٹروں اور صحافیوں کے  ساتھ گفتگو کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرامپ انتظامیہ کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا اور کہا  کہ یہ امکان پایا جاتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ انتظامیہ اکتوبر کے مہینے میں اپنی آنے والی رپورٹ میں ایک بار پھر اس بات کا دعوی کرے گی کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کررہا ہے

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خلاف ورزیوں کی صورت میں جوہری معاہدہ قائم نہیں رہے گا اور ایران اس معاہدے کے حوالے سے  اپنی جوہری سرگرمیوں سے متعلق پابندیوں پر عمل  نہیں کرے گا۔

محمد جواد ظریف نےیورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں اور ممکنہ پابندیوں کا مقابلہ کریں.

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا کہ ایران جوہری معاہدے کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے. /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬