رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع، جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صدر مملکت حجت الاسلام حسن روحانی نے منگل کے روز تہران کے دورے پر آئے ہوئے آئرلینڈ سینیٹ کے اسپیکر ڈینس اولونن کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےکیا۔
اس موقع پر ایران اور آئرلینڈ کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی تعلقات کے آغاز کے لئے سنہری مواقع میسر ہیں۔
حجت الاسلام روحانی نے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے متعلق ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آئرلینڈ کے ساتھ زراعت، صنعت، ادویات، میڈیکل، مختلف جدید علوم اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے خواہاں ہیں۔
ایران میں توانائی بالخصوص و گیس کے عظیم ذخائر کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ ایران یورپ کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے مغربی ممالک اور ایران کے درمیان جامع ایٹمی سمجھتے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس بین الاقوامی معاہدے پر قائم رہے گا۔
ایرانی صدر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی خودمختار اور باضمیر ممالک ہیں انھیں چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوں۔
آئرش اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں خطے کے امن و امان کی بحالی میں ایران کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردا ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بیکنگ تعلقات کی بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/