رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام حسن روحانی نے تہران میں سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر مارکس لاینٹر کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : ہمیں امید ہے کہ یورپی یونین عالمی امن و تعاون کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا مقابلہ کرے گی کیونکہ جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے سے عالمی امن و سلامتی کو نقصان ہوگا۔ یقینا مستقبل میں تاریخ، دنیاکی اقوام اور امریکی قوم خود انصاف کریں گی کہ جو راستہ امریکہ کی موجودہ انتظامیہ اپنایا ہے وہ غلط اور بے فائدہ ہے ۔
حجت الاسلام روحانی نے کہا : مذاکرات کو ختم کرنا کوئی ہنر نہیں ہے بلکہ عالمی مسائل کو صرف باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یقینا مستقبل میں تاریخ، دنیاکی اقوام اور امریکی قوم خود انصاف کریں گی کہ جو راستہ امریکہ کی موجودہ انتظامیہ اپنایا ہے وہ غلط اور بے فائدہ ہے ۔
ایران کے صدر جمہور نے بیان کیا : آج ایران اور گروپ 1+5 کے ممالک کے علاوہ تمام دنیا ایک حساس مرحلے میں ہیں کیونکہ جوہری معاہدے کا تعلق عالمی امن و سلامتی سے ہے ۔
حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : ایران کی جوہری سرگرمیاں مکمل طور پر پُرامن ہیں اور عالمی جوہری توانائی ادارے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : ہم جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے اور یہ سلسلہ جب تک دوسرے فریق بھی اپنے وعدوں پر قائم رہیں، جاری رہے گا ۔
ایران کے صدر جمہور نے ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا : ہم اقتصادی، سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
حجت الاسلام حسن روحانی نے بینکاری مسائل پر اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بینکاری تعاون کی بحالی نہایت اہم امور میں سے ہیں جن پر خاص توجہ کی ضرورت ہے ۔
ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں سوئس سفیر نے کہا : ان کا ملک ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص بینکاری تعاون کی جلد بحالی کے لئے پُرعزم ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حجت الاسلام روحانی کا بر وقت ردعمل ایران کی جانب سے عالمی قوانین اور وعدوں پر من و عن عمل کرنے کی واضح مثال ہے اور ہمارا ملک جوہری معاہدہ کی حمایت کرتا ہے اور اس کا عقیدہ ہے کہ اس معاہدہ کے تمام جوانب پر عمل کیا جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۳۶/