رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مشرق وسطیٰ اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ اور آئی پی او ایس کے تحقیقاتی ادارے کے زیر اہتمام سروے کے نتائج میں ۷۵ فیصد امریکی شہریوں کی جانب سے ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت کی گئی۔
ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں 79 فیصد خواتین تھیں جبکہ 71 فیصد مردوں نے حمایت کا اظہار کیا54 ۔فیصد امریکی عوام ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی حمایت کی۔اس کے علاوہ 55 فیصد امریکی عوام نے مسلمانوں کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے روئے کو غلط قرار دیا ۔
22جون 2017 کو کئے گئے اس سروے میں 1006 افراد نے مذکورہسوالات پراپنی رائے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے مگر اس بار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے مسلسل 8 رپورٹوں میں ایران کے اپنے وعدوں پرعمل کرنے کی تصدیق کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کردیا۔
ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی ۔