26 October 2017 - 22:02
News ID: 430545
فونت
ایرانی کمانڈر :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران میں افراتفری کے ذریعے قوم اور ملک کو تقسیم کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔
سید مسعود جزائری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران میں افراتفری کے ذریعے قوم اور ملک کو تقسیم کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔

یہ بات بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے ایران کے مذہبی شہر مشہد میں رضاکار فورسز کی ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا امریکہ اس سازش میں مصروف ہے تا کہ ایران کے سپاہ پاسداران اور فوج کو حکومت کے برابر میں کھڑا کردیے جائیں۔

انہوں نے کہا اس حساس موقع پر جو چیزاہمیت رکھتا ہے ایران کے معاشرے کے مختلف طبقات میں اتحاد اور بہائی چارے اور اس کے علاوہ حکومت اور فوج کے درمیان مکمل ہماہنگی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کے بعد ملک میں اتحاد اور یگانگت میں اضافہ ہوا ہے جس سے ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

مسلح افواج کے ڈپٹی چیف سٹاف نے مزید کہا امریکہ کے کرپٹ حکمران صرف اپنے فوائد اور مفادات کے لئے خطے میں خون خرابے کا بازار گرم کر رکھا ہے لیکن مزاحمتی تحریک نے ان کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬