27 October 2017 - 21:49
News ID: 430554
فونت
علا الدین بروجردی :
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی بدعہدی کے وجہ سے خود کو دنیا میں مزید تنہا کردیا ہے۔
سید علاءالدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی بدعہدی کے وجہ سے خود کو دنیا میں مزید تنہا کردیا ہے۔

علا الدین بروجردی نے اپنے ویتنام کے دورے کے آخری دنوں میں ایک ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل درامد کررہا ہے۔

امریکہ کی طرف سے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی کوششوں کے رد عمل کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور اس کے مستقبل کے بارے میں صرف امریکہ کو کوئی فیصلہ یا تبدیلی کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور موقف کے بارے میں بروجردی نے کہا کہ پوری دنیا مشترکہ جوہری معاہدے پر ایران کی پابندی کی تائید کر رہی ہے لیکن صرف امریکی صدر ہی ایران کے خلاف اپنی ہٹ دھرمی پرقائم ہے۔

ہنوئی میں ویتنام کے ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت میں ایرانی اعلی سیاسی عہدیدار نے مزید کہا کہ پوری دنیا امریکہ کو ایران کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬