‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2017 - 13:41
News ID: 430573
فونت
گزشتہ شب شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کے زیر اہتمام ملیر سٹی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، احتجاجی ریلی ۱۳ گھنٹے مارچ کرنے کے بعد شارع فیصل کے راستے سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
کراچی احتجاجی دھرنا جاری

 لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی میں ملت جعفریہ کی جانب سے گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کے زیر اہتمام ملیر سٹی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ احمد اقبال رضوی، صغیر عابد رضوی، راشد رضوی کر رہے تھے، ریلی میں لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ احتجاجی ریلی 13 گھنٹے مارچ کرنے کے بعد شارع فیصل کے راستے سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں احتجاجی دھرنا جاری ہے، ماتم و عزاداری کی جا رہی ہے۔ علامہ حسن ظفر نقو ی نے کہا کہ مطالبات کی منظور تک احتجاج جاری رہے گا، تحقیقات کرنا حق ہے، بے گناہوں کو چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ حراست میں لئے گئے شیعہ افراد پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، ہم نے پُرامن احتجاج کیا، شارع فیصل کو بند نہیں کیا۔ انہوں نے تمام عزاداروں سے گورنر ہاؤس پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬