31 October 2017 - 17:24
News ID: 431604
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کی پٹی میں جابر صہیونی ریاست کے ڈرون کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کی پٹی میں جابر صہیونی ریاست کے ڈرون کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بھادر فلسطینی عوام کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خونخوار اور غاصب صہیونی ریاست وہم اور غلط فہمی کا شکار ہے

انہوں نے کہا کہ ایسے جارحانہ حملوں اور فلسطینی نوجوانوں کے قتل عام سے ناجائز صہیونی ریاست کا مقصد فلسطینی عوام کے پختہ ارادے کو کمزور کرنا ہے جبکہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران صہیونی جلاد صفت ریاست نے اپنے جارحانہ مظالم اور وحشیانہ قتل عام سے فلسطینی صبور اور بہادر شہریوں کے عزم پر کسی بھی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں نے پیر کے روز غزہ پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس علاقے پر بمباری کی جس جارحانہ حملے کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬