31 October 2017 - 17:32
News ID: 431606
فونت
۳۶ افراد پر مشتمل پاکستانیوں کے ایک وفد نے فصلوں کو کاشت کرنے والے انڈسٹری انسٹیٹیوٹ کے آئیڈیل فارم اوررضوی ڈیری کمپنی کا وزٹ کیا۔
 آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ وفد جو کہ ایسے پاکستانی تاجروں پر مشتمل تھا جو کہ مختلف مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات کے میدان میں جیسے پھل، چاول، ادویات میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں اور۔ ۔ ۔ وغیرہ میں سرگرم ہیں اور ایران کے ساتھ اچھے روابط رکھتے ہیں۔

بہترین فصلوں کو کاشت کرنے والی انڈسٹری انسٹیٹیوٹ کے سرپرست علی اورعی زارع نے کہا کہ ہر سال اس ادارے کے گرین ہاؤسز میں 30 ملین ٹماٹرتیار کئے جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا: ان گرین ہاؤسز میں مختلف مصنوعات تیارہوتی ہیں جیسے ٹماٹر اور مختلف سبزیاں وغیرہ کاشت کی جاتی ہیں۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ان گرین ہاؤسز سے مربوط تمام تر وسائل اور کی تعمیرات کے تمام اقدامات اسی ملک کے ماہرین روایتی صورت میں انجام دیتے ہیں۔

اورعی زارع نے آئیڈیل فارم کے گھنے باغات کے فوائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ باغات جو کہ ۱۳۹۳ ہجری شمسی میں لگائے گئے اور ہر یونٹ میں ۳ ہزار اور ۹۰۰پودے ایک سطح کے ساتھ لگائے گئے۔

رضوی ڈیری کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس کمپنی کی جانب سے ۴۸ قسم کی مصنوعات بنائی اور بیچی جاتی ہیں، ان کا مزید یہ کہنا تھا: پورے ملک میں اس کمپنی کی ۵۲ سے زیادہ نمائندگیاں پائی جاتی ہیں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: برآمدات کے میدان میں یہ مصنوعات افغانستان ، تاجکستان، عراق اوراسی طرح وسطی ایشاء میں بھی برآمد کی جاتی ہیں۔

طالبیان نے ویٹامن ڈی کی غذائیت سے بھرپور دودھ کی پیداوار جو ضعیف العمر افراد اور بچوں کے لئے مفید ہے ، مختلف پروبیوٹیکیٹ ہیلتھ مصنوعات کی اقسام اور۔ ۔ ۔ وغیرہ کو اس کمپنی کی فعالیت جانتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی گاہکوں کی رضایت کو مورد توجہ قرار دیتی ہے۔

پاکستانی وفد کے سرپرست ولی محمد نے اس وزٹ کے دوران کہا کہ ہمیں اس وزٹ سے بہت تجربات حاصل ہوئے ہیں، ان کا مزید یہ کہنا تھا: ہمارا ھدف اور مقصد ٹیکنولوجی کو منتقل کرنا اور ان مصنوعات کا پاکستان درآمد کرنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬