‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2017 - 12:59
News ID: 431713
فونت
پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ ان کے ایران کے دورے کا مقصد ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور ایران و پاکستان کے مابین زیادہ سے زیادہ اتحاد و وحدت کی برقراری کیلئے زمینہ فراہم کرنا ہے۔
علی رضا رشیدیان اور قمرجاوید باجوا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوا نے کل رات مشہد مقدس میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنرعلی رضا رشیدیان سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران و پاکستان کو دنیا والوں کو دکھانا چاہئیے کہ ایران و پاکستان دو برادر اور اتحادی ممالک ہیں۔

پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کے حوالے سے ایران کا اہم کردار ہے اور تہران اتحاد کے استحکام اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

جنرل قمرجاوید باجوا نے کہا کہ ان کے دورہ مشہد کا مقصد حضرت امام رضا (ع) کی بارگاہ کی زیارت اور زائرین کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہے اوربہت جلد زائرین کے لئے ایک اور سرحدی پوائنٹ کو کھولا جائے گا۔

اس ملاقات میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنرعلی رضا رشیدیان نے کہا کہ ایرانی حکام خاص طور سے رہبر معظم انقلاب اسلامی زائرین کی سکیورٹی اور انھیں سہولیات کی فراہمی پر تاکید کرتے ہیں اور ایران اور پاکستان کے روابط عالم اسلام کے دو ممالک کی حیثیت سے مسلمانوں کے مابین اتحاد اور علاقے میں امن و امان کی برقراری کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬