‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2017 - 13:14
News ID: 431717
فونت
جسٹس قاضی محمد امین احمد بازیابی کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے لاہور پولیس کو ناصرعباس شیرازی کو آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ علی عباس نے اپنے بھائی ناصرعباس شیرازی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سید ناصرعباس شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصرعباس شیرازی کے اغوا کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کیس کی سماعت آج ہوگی۔

جسٹس قاضی محمد امین احمد بازیابی کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے لاہور پولیس کو ناصر عباس شیرازی کو آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

علی عباس نے اپنے بھائی ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گزشتہ پیشی پر لاہور پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی چوہنگ پیش ہوئے تھے جنہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ناصر شیرازی لاہور پولیس کی حراست میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ لاہور پولیس کو مطلوب ہیں۔

پولیس کے جواب پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ناصر شیرازی کو لاہور سے ہی اغوا کیا گیا ہے لہذا لاہور پولیس ہر صورت میں انہیں بازیاب کروا کر آج عدالت میں پیش کرے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آج لاہور پولیس نے عدالت میں جمع کروانے کیلئے جو جواب تیار کیا ہے اس میں کہا جائے گا کہ لاہور پولیس ناصر شیرازی کا بازیاب نہیں کروا سکی، انہیں مزید مہلت دی جائے تاکہ ناصر شیرازی کو بازیاب کروایا جا سکے۔

ناصر شیرازی نے رانا ثناءاللہ کیخلاف نااہلی کی رٹ پٹیشن ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ اہل خانہ کے بقول ناصر شیرازی کو رانا ثناء اللہ نے ہی اغوا کروایا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬