‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2017 - 23:56
News ID: 431724
فونت
کربلا میں اربعین حسینی کے موقع پرکروڑوں زائرین پہنچ چکے ہیں جن میں عورتیں ، بچے اور سن رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔
 اربعین حسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی میں شرکت کرنے کیلئے دنیا بھر سے عوام کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر کربلا میں موجود ہے اور زائرین کی تعداد میں بدستوراضافہ ہو رہاہے۔

کربلا میں اس وقت ہر جگہ عزاداری ہو رہی ہے اور زائرین سینہ زنی اور نوحہ خوانی کر کے اشک غم بہا رہے ہیں۔

اربعین حسینی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پینتیس ہزار سیکورٹی اہلکار مکمل تعینات کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب باوفا کے چہلم کے موقع پر ہرسال پوری دنیا سے کروڑوں کی تعداد میں مکتب اہلبیت کے پیروکار حسینی زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬