رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرس حضرت علی ہجویریؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی سی پی او امین وینس کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ چہلم تک شہر میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے اور کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔
سی سی پی او آفس میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، سی ٹی او رائے اعجاز سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ سی سی پی او نے تمام افسران کو احکامات جاری کیے کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ شہر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد سے کومبنگ آپریشن کیے جائیں۔
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ہوٹلوں اور سراؤں میں ٹھہرے ہوئے افراد کی بائیو میٹرک مشینوں کی مدد سے چیکنگ کی جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰