رسا نیوز ایجنسی کی المیادین سے رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت نے یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ، یمن کی عوامی رضاکار فورس اور فوجی حکام پر مشتمل چالیس افراد کی فہرست تیار کی ہے جن پر مختلف قسم کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر سعودی حکام نے ان چالیس افراد کی گرفتاری پر ہر قسم کی اطلاع دینے والوں کے لیے 440 ملین ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس فہرست کے مطابق انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے 30 تیس ملین ڈالرانعام معین کیا گیا ہے۔
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے صدر صالح علی الصماد اور اس ملک کی انقلابی کمیٹی کے صدر کی گرفتاری پر بیس بیس میلین ڈالرز انعام معین کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی رضاکار فورس نے ہفتے کی رات اعلان کیا تھا کہ ریاض کے الخالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰