رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے جنوبی سعودی عرب میں واقع عسیر میں الربوعہ کے فوجی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں سعودی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔
یمنی فوج نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یمن پر جب تک سعودی اتحاد کے حملے اور یمنی عوام خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام جاری رہے گا، سعودی عرب کے فوجی مراکز پر یمنی فوج کے میزائل حملے بھی جاری رہیں گے۔
یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے نجران علاقے میں الشرفہ فوجی ٹھکانے پر بھی حملہ کیا اور عسیر کے اطراف میں واقع الشیبانی کی پہاڑیوں پر بھی گولہ باری کی۔
جنوبی سعودی عرب میں واقع البیضا کی پہاڑی اور سلاطح پر بھی کئے جانے والے حملے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صنعا کے مشرق میں واقع علاقے نہم اور ضبوعہ نیز العظیمہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
واضح رہے کہ یمنی عوام کے قتل عام کی غرض سے اس غریب عرب ملک پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی اپنے میزائل حملوں کا دائرہ وسیع کرنا شروع کر دیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰