12 November 2017 - 13:38
News ID: 431768
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : میکرون اور فرانس کے دوسرے اعلی حکام جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف ایسے الزامات مشرق وسطی میں حالیہ دہائیوں کے حقائق سے متعلق نہیں ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرق وسطی اور خلیج فارس کی تبدیلیوں کے حوالے سے فرانس کے منصفانہ اور حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دفاعی صلاحیت پر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بات بہرام قاسمی نے ہفتہ کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلیج فارس کے بعض ممالک کے دورے پر ان کے ایران مخالف بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم فرانس کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ملک اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ یمن میں جنگ اور خون ریزی فوری طور پر روکنا، فائربندی، امن اور استحکام قائم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

قاسمی نے فرانسیسی صدر کے بیانات پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کو خلیج فارس کےبعض ممالک کے ایران مخالف الزامات پر متاثر نہیں اور مشرق وسطی اور خلیج فارس کی تبدیلیوں کے حوالے سے منصفانہ اور حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میکرون اور فرانس کے دوسرے اعلی حکام جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف ایسے الزامات مشرق وسطی میں حالیہ دہائیوں کے حقائق سے متعلق نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ فرانس خلیج فارس میں اپنے اتحادی ممالک کو عقلی حکمت عملی اور پالیسیاں اختیار کرنے کے لئے راغب کرے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا کہ جوہری معاہدے پر از سر نو مذاکرات نہیں ہوں گے اور فرانس جانتے ہیں کہ ہماری دفاعی صلاحیت پر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں انسانی بحران کی وجوہات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ اور سعودی عرب کی جانب سے اس ملک پر مسلسل حملے، خواتین اور بچوں کے قتل عام نظر انداز نہیں ہونا چاہیئے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬