16 November 2017 - 22:04
News ID: 431836
فونت
اہل سنت خطیب جمعہ :
اہلسنت کے امام جمعہ نے کہا : امام رضا(ع) ؛ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے جانشین اور مسلمانوں کے امام ہیں اور پوری دنیا ان کی نسبت خاص ارادات رکھتی ہے۔
پرچمِ حرم امام رضا (ع)

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پایین جام میں اہلسنت کے امام جمعہ امان اللہ نے اہلسنت کے درمیان آئمہ معصومین علیہم السلام کے خاص احترام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام رضا(ع) ؛ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے جانشین اور مسلمانوں کے امام ہیں اور پوری دنیا ان کی نسبت خاص ارادات رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا: اہلسنت کے درمیان آئمہ معصومین علیہم السلام کی نسبت بہت زیادہ احترام پایا جاتا ہے اور اس وقت تک نماز کامل نہیں ہوتی جب تک معصومین(ع) کو یاد نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا: اسلامی نظام کے دشمن ہمیشہ سے اس کوشش میں رہے اور ہیں تاکہ مختلف بہانوں سے اتحادویکجہتی کی فضا کو ختم کردیں، خوش قسمتی سے ہمیشہ سے ان  کاتیر خطا گیا اور اس ملک اور سرزمین کے شیعوں اور سنیوں نے وحدت واتحاد کے ذریعہ یہ بتا دیا کہ کوئی چیز بھی ان کے درمیان اختلاف نہیں ڈال سکتی۔

امان اللہ برزگر نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اسلام کے دشمنوں نے تکفیری،سلفی اور داعش جیسے ٹولوں کو وجود میں لایا تاکہ ان کے ذریعے سے اسلام کو بدنام کر سکیں؛لیکن خطے میں شیعہ و سنی اتحاد ویکجہتی اور برادری دشمن کے تمام پراپگینڈوں کو خنثی بنا دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام؛ مودت، رحمت اور مغفرت کا دین ہے ، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: اور یہی چیز باعث بنی جس سے دشمنوں نے خطرے کا احساس کیا اور ایسے افراد کی پرورش کی جو قتل و غارت گری کے ذریعے اتحادو یکجہتی اور ناامنی کو وجود میں لائیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: اس سرزمین پر بسنے والے مسلمان اتحاد ویکجہتی کے ذریعے دشمنوں کو تفرقہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا: ہر فرد بالخصوص علما کی یہ ذمہ داری ہے کہ رھبر معظم انقلاب کے فرمودات کی پیروی کرتے ہوئے آپس میں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دشمنان اسلام  کے مدّمقابل ڈٹ جائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬