محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا : سعودی عرب کو خطے میں جنگی جنون کے بجائے امن وصلح و ثبات کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے شہر انتالیا میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس میں خطے میں سعودی عرب کے جنگی جنون کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خطے میں جنگی جنون کے بجائے امن وصلح و ثبات کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں بد امنی ، تشدد ، تفرقہ اور جنگی جنون کو فروغ دے رہا ہے جبکہ اسے جنگ افروزی کے بجائے خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ روس ، ترکی اور ایران نے شام میں امن و ثبات کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں امن مذاکرات کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے