23 November 2017 - 21:55
News ID: 431940
فونت
غلام علی خوشرو نے کہا : خطے میں امن و امان کی بحالی ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے سمیت دولت کے منصفانہ تقسیم اور انصاف کی حصولی سے ہی انسانی اسمگلنگ سے نمٹایا جاسکتا ہے۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے ' غلام علی خوشرو ' نے بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی برادری کے تعاون پر زور دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ میں سخت حالات میں انسانی اسمگلنگ کے عنوان سے ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرانہوں نے بحرانی حالات میں انسانی اسمگلنگ کی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس چیلنچز سے نمٹنے کے لئے بروقت اور انسانی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہر سال دسیوں ہزارافراد کی غیر قانونی طریقے سے سفر کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و امان کی بحالی ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے سمیت دولت کے منصفانہ تقسیم اور انصاف کی حصولی سے ہی انسانی اسمگلنگ سے نمٹایا جاسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬