‫‫کیٹیگری‬ :
29 November 2017 - 18:09
News ID: 432028
فونت
بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور الوفاق پارٹی کے سکریٹری جنرل نے بحرینی حکومت کیطرف سے قطر کے لئے جاسوسی کے الزامات کو بےبنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
حجت الاسلام شیخ علی سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی روسیا الیوم سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور الوفاق پارٹی کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی سلمان نے بحرینی حکومت کیطرف سے قطر کے لئے جاسوسی کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

بحرین کی عدالت نے شیخ علی سلمان پر مقدمات کی دوسری سماعت کے دوران قطر کے لئے جاسوسی کا الزام عائد کیا جسے شیخ علی سلمان نے رد کردیا ہے۔

شیخ علی سلمان کے مقدمہ کی اگلی سماعت 28 دسمبر کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت نے سعودی عرب کے تعاون سے شیعہ مسملانوں کے حقوق کو پامال کررہی ہے اور اس سلسلے میں اس نے سیکڑوں شیعہ رہنماؤں کو قید میں بند کررکھا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬