رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغرب نے مسلمانوں پر تسلط کو اپنا نصب العین بنایا اور حالیہ عشروں کے دوران اسلامی تعلیمات کا مقابلہ کرنے کے لئے مغربی افکار کے نتیجے میں دہشت گرد گروہوں نے جنم لیا اور مغربی مہم پسندی کا رویہ اس بات کا باعث بنا کہ اقوام عالم کی نظر میں مغرب، نفرت کا مرکز بنتا چلا جائے -
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بدھ کے روز پالیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے توحید پرستی اور مسلمانوں میں اتحاد کو اپنا نصب العین بنایا اور آپ مومنوں کو اغیار کے مقابلے میں متحدہ طاقت قرار دیتے رہے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے عید میلادالنبی اور ہفتہ وحدت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان انسانیت کے لئے پیش کردہ اسلامی اصول اور آنحضرت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایات پر عمل کرتے تو آج مسلمانوں کی یہ صورت حال نہ ہوتی کہ وہ ایک ارب سے زائد آبادی رکھنے کے باوجود بڑی طاقتوں کے مقابلے میں سرتسلیم خم کرنے پر محبور ہو جائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰