29 November 2017 - 17:56
News ID: 432024
فونت
ایرانی بحریہ نے اپنے کمانڈر کی موجودگی میں جدیدترین دفاعی مصنوعات کی رونمائی کی ہے۔
ایرانی بحریہ کی جدید مصنوعات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی کی موجودگی میں ایرانی بحریہ نے بدھ کے روز ایرانی ماہرین کی کاوشوں سے بحریہ کی جدید قسم کی نو مصنوعات کی رونمائی کی ۔

ایرانی ماہرین کی تیار کردہ ان مصنوعات میں ڈیجیٹل آٹو پائلٹ، تارپیڈو ایکسپیری مینٹر سسٹم، ریموٹ کنٹرول ڈرون بوٹ، برننگ تارپیڈو نیٹیو فیول، لارجسٹ ٹریننگ شپ، نانو کوٹنگ ، تھنڈر بولٹ ٹیسٹر، مکران کار اور وار گیم سائمولیٹر شامل ہیں۔

ایران میں اٹھائیس نومبر کی تاریخ یوم بحریہ سے منسوب ہے جس دن بحریہ کے جوانوں نے فرائی گیٹ فائٹر کارنامہ انجام دیا اور صدام حکومت کے دور میں عراق میں البکر اور الامیہ آئل ٹرمنل کو نشانہ بناتے ہوئے دو تہائی ٹرمنل کو تباہ اور بلند ترین ٹاور پر ایران کا پرچم لہرا دیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬