05 December 2017 - 12:21
News ID: 432108
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی ترجمان دفترخارجہ نے کہا : ایک طرف امریکی حکام ایران پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں جبکہ دوسری طرف ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں قدم اٹھا رہا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ترجمان دفترخارجہ نے امریکی صدر کے سنیئر مشیر کے من گھڑت الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات سے ایران کے سامنے امریکہ کی بے بسی، ذہنی پریشانی اور غم و غصہ ظاہر ہوتے ہیں۔

یہ بات بہرام قاسمی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر کی جانب سے بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کی ایک تقریب میں ایران مخالف بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران شام اور عراق میں دہشتگردوں کے خلاف مقابلہ نہ کرتا تو آج امریکہ میں انتہاپسندوں کی کاروائیاں عروض پر ہوتیں لہذا عالمی برادری کو چاہئے کہ ہماری کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے کیونکہ ایران نے اپنی سنجیدہ حکمت عملی کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ہماری کوششوں کے باوجود امریکی صدر کے مشیر کے ایران مخالف من گھڑت الزامات سے امریکی حکام کی ذہنی پریشانی اور بے بسی سامنے آتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ خطے میں ایران کے خلاف متنازعہ فضا کو ہوا دینے کی سوچ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف امریکی حکام ایران پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں جبکہ دوسری طرف ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں قدم اٹھا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬