‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2017 - 09:02
News ID: 432197
فونت
الازھر مصر کے نائب سربراہ نے قدس شریف کے حق میں امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے درخواست کی کہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات پر پابندی لگائیں ۔
حجت الاسلام علی نعمت ‌زاده  اور عباس شومان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازھر مصر کے نائب سربراہ عباس شومان نے فیس بک پر اپنے نجی پیج پر قدس شریف کے حق میں امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے امریکی اور اسرائیلی مصنوعات پر پابندی لگانے کی درخواست کی ۔  

انہوں نے اپنے اس پیج پر لکھا: اے مسلمان ! مسجد الاقصی کی بہ نسبت غم و غصہ میں رہ اور امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائکاٹ کر تاکہ اس نیک عمل میں تم بھی شریک ہو سکے ۔

اسی مقصد کی تکمیل میں الازھر یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء نے امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے خلاف وسیع مظاھرہ کیا ۔

مظاھرہ کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، انہوں نے امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ نارے لگائے « اے قدس ہم اپنی جانیں تجھ پر قربان کردیں گے » ۔

حجت الاسلام نعمت ‌زاده: امریکی اور اسرائیلی پروڈیکٹ پر پابندی، مسلمانوں کا کمترین وظیفہ

دوسری جانب شھر مرند ایران کے امام جمعہ حجت الاسلام علی نعمت ‌زاده نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے صوبہ تبریز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی پروڈیکٹ پر پابندی ، مسلمانوں کا کمترین وظیفہ ہے ۔

حجت الاسلام نعمت ‌زاده نے یہ کہتے ہوئے کہ فقط قدس ہی نہیں بلکہ پورا فلسطین ، فلسطینوں اور عالم اسلام سے متعلق ہے کہا: امریکا کے ناتجربہ اور دیوانہ صدر جمھوریہ نے وہ اقدام کیا ہے جو اسرائیل کو جلد از جلد نابود ہونے کا سبب بنے گا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکی سفارت کو قدس منتقل کیا جانا ٹرمپ کا غیر قانونی عمل ہے کہا: گذشتہ بیس برسوں میں امریکا کے کسی بھی صدر جمھوریہ نے اس طرح کے معاندانہ اور ظالمانہ اقدامات انجام نہیں دئے ، ٹرمپ کا یہ عمل اسرائیل کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔

شھر مرند کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ٹرمپ اپنے اس اقدام کے ذریعہ داعش کی شکست کے بعد علاقہ میں ایک نئے فتنے کی بیج بونا چاہتے ہیں کہا: امید ہے کہ اسلامی ممالک امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائکاٹ کریں گے اور امریکن ڈپلومیٹ کو اپنے ممالک سے نکال باہر کریں گے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا سے تعلقات میں کمی اور غاصب صھیونیت و یونائٹیڈ اسٹیٹ کی باتوں کو نہ ماننا کمترین وہ عمل ہے جسے اسلامی ممالک کے حکمراں انجام دیں گے کہا: جیسا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسرائیل کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور آئندہ ۲۵ سالوں میں اسرائیل کا وجود نہ ہوگا ۔

حجت الاسلام نعمت ‌زاده نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اکیسویں صدر اسرائیل کی نابودی کی صدی ہے کہا: مسلمان اپنی عزت و سربلندی ، استقامت و مزاحمت پر پائدار رہیں جیسا کہ فساد کی جڑ تکفیریوں کا مقابلہ کر کے انہیں عالم اسلام سے محو کردیا اس ناپاک وجود کو بھی مٹا دیں ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی اتحاد ، دشمن کے مقابل بہترین آپشن ہے کہا: یہ جان لیں کہ امریکا اور اسرائیل کے مقابل ، اسلامی ممالک کا متحد نہ ہونا علاقے میں دشمن کے حق میں منفعت بخش اور مسلمانوں کے لئے ضرر رساں ہے ۔/۹۸۸/ ۹۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬