‫‫کیٹیگری‬ :
09 December 2017 - 21:32
News ID: 432179
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آ‌یت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علوم دین کو کاہلی اور سستی کے ذریعہ نہیں حاصل کیا جاسکتا کہا: تحصیل علم کا موقع ، تحصیل علم و اخلاق کا سنہری موقع ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور مرجع وقت حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے آج ظھر سے پہلے حوزہ علمیہ بقیۃ الله آعظم ارواحنا فداء کے طلاب سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ طلاب کو اپنی اس لائن اور راستہ کی قدر کرنی چاہئے کہا: ہمارا مقابلہ ایسے گروہوں اور افراد سے ہے جو نور الھی کو خاموش کرنا چاہتے ہیں ، اس حوالے سے ہماری ذمہ داریاں اور ہمارے وظائف سنگین ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: درس و مباحثہ بہت ضروری ہے کیوں کہ طالب علم فقط ایسی صورت ہی میں معاشرے کے لئے مفید ہوسکتا ہے ، جوانی کی عمر، زاد آخرت اکٹھا کرنے کا بہترین موقع ہے کیوں کہ اس مدت میں انسان کے پاس قدرت زیادہ ہوتی ہے لہذا انسان اپنی قدرت اور طاقت کو صحیح راستہ میں استعمال کرے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے امام رضا(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دینی طالب علم کو علم و عمل دونوں ہی منزل کا طالب ہونا چاہئے ، علم و کمالات کی منزل تک پہونچنے والا انسان ، دینی حدود کے دفاع کی توانائی رکھتا ہے کیوں کہ ہر کسی کو یہ راستہ اور منزل نصیب نہیں ہوتی ۔

انہوں نے بیان کیا: طالب علم ایک ایسے راستہ پر گامزن ہے جو اپنے علم کے ظرف کو پُر کرکے تشنہ معاشرہ کو سیراب کرتا ہے ، آپ آگاہ رہیں کہ علم کے بقدر کسی بھی چیز کی اہمیت نہیں ہے ۔

حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہر انسان کی حیثیت اس کے علم کے بقدر ہے کہا: روایتوں میں موجود ہے کہ علم کی فضیلت کے لئے بس یہی کافی کہ ہر کوئی خود کو اس کی طرف منسوب کرنا چاہتا ہے اور جہالت کے لئے یہی کافی کہ ہر کوئی خود کو اس بری رکھنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ علوم دین کو کاہلی اور سستی کے ذریعہ نہیں حاصل کیا جاسکتا کہا: تحصیل علم کا موقع ، تحصیل علم و اخلاق کا سنہری موقع ہے کہا: امام علی(ع) فرماتے ہیں کہ کاہل انسان دنیا و آخرت دونوں ہی کو کھو دیتا ہے لہذا کسی مقام و منزل تک پہونچنے کے لئے مستقل کوشش کرتے رہیں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے واضح طور سے کہا: عصر حاضر میں میڈیا طلاب کے لئے آفت بن سکتی ہے کیوں کہ عمر کا کافی حصہ اور وقت ضائع ہوجانے کا سبب ہے ، لہذا میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ روایت کے مطابق فقط علم حاصل کرنے میں مصروف رہیں اور کسی بھی چیز کو اس کا بدل قرار نہ دیں کیوں کہ سب مرجائیں گے مگر اہل علم اور ان کا علم باقی رہے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬