شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر کراچی میں ذمہ داران اور کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئ کہا ہے کہ فلسطینیوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہو رہے ہیں، تمام مسلم ممالک امریکا کا سفارتی بائیکاٹ کریں ۔
حجت الاسلام تقوی نے کہا کہ امریکا نے پوری دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، اب وقت کا تقاضہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اس اعلان کے خلاف بھرپور احتجاج ریکاڈر کروائے، تاکہ عالمی دہشتگرد امریکا پوری دنیا میں ذلیل رسوا ہو۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جو عالمی دہشتگرد ہے، اُس نے یہ اعلان تعصب، شدت پسندی اور مسلم دشمنی میں کیا ہے، مسلم دنیا ناصرف اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، بلکہ عالمی برادری اور عالمی عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔
حجت الاسلام تقوی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ہونے والے احتجاجوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان متحد ہیں، لیکن عرب ممالک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ہم حکومت پاکستان سے پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ملک بھر میں امریکی منصوعات کا بائیکاٹ کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰