‫‫کیٹیگری‬ :
09 December 2017 - 13:23
News ID: 432177
فونت
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل:
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل نے اپنے بیانیہ میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطین عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے کہا: قدس شریف کی آزادی کوشش اور فلسطینی امنگوں کی حمایت عالم اسلام کا دینی اور انسانی وظیفہ ہے ۔
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے سربراہ آیت الله محمد یزدی نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں امریکا کی جانب سے قدس شریف کو غاصب صھیونیت کا دارالحکومت قرار دئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے سربراہ آیت الله محمد یزدی کی دستخط سے رسا نیوز ایجنسی کو دریافت ہونے والے اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

کینسر کے ٹیومر اسرائیل نے برسوں سے فلسطین پر قبضہ جماکر ، مغربی ایشیا کو مشکلات اور جنگ و جدال سے روبرو کر رکھا ہے ۔

یہ خونی قبضہ کہ جو سامراجیت اور استکبار جہانی کی شیطانی چالوں کا نتیجہ ہے مزاحمتی گروہوں کی تشکیل نے اس کی تیز رفتاری میں کمی واقع کردی ہے اور فلسطین کی مزاحمت و استقامت پسند عوام کی مجاھدت و استقامت نے ان کی راہوں میں قابل توجہ دشواریاں کھڑی کردیں ہیں ، بچوں اور نونہالوں کی قاتل اسرائیلی حکومت ، مزاحمت اور اسلامی مجاھدین کے ہاتھوں پہ درپہ خفت بار شکست کی وجہ سے درماندہ ہے اور خود کو موجودہ اس مشکلات اور بدترین سرنوشت سے نکلنے کے لئے ہاتھ پیر مار رہی ہے تاکہ خود کو نابودی سے بچا سکے ۔

اس بیچ علاقے میں موجود عالمی سامراجیت کے آلہ کاروں نے بھی جنگ نیابتی کا کردار ادا کرتے ہوئے اس غاصب کو نابودی ہونے سے بچانے کی ناکام کوشش کی مگر ملت اسلامیہ کی مزاحمت نے انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے سے روک دیا ۔

فلسطین عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے ، قدس شریف کی آزادی کی کوشش اور فلسطینی امنگوں کی حمایت عالم اسلام کا دینی اور انسانی وظیفہ ہے ۔ امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غاصب صھیونیت کے دارالحکومت کو قدس شریف منتقل کئے جانے کی کوشش کا مقصد اسرائیل کو نابودی سے بچانے کی کوشش ہے مگر وہ جان لیں کہ عالم اسلام کا غم و غصہ ان خونخوار قاتلوں کے وجود پر کاری ضرب وارد کرے گا، ہم بھی جیسا کہ حضرت امام خمینی «رضوان الله تعالی علیه» نے فرمایا ہے :« ہم کہتے ہیں کہ اسرائیل صفحہ ہستی مٹ جانا چاہئے » اسی راہ پر گامزن تھے ، ہیں اور رہیں گے اور جیسا کہ رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ‌ ای«مدظله العالی» نے فرمایا « اس میں کوئی شک نہیں کہ فلسطین عزیز آزاد ہوکر رہے گا » اسلامی استقامت قدس شریف میں اپنی آزادی کا جشن منائے گی ، یہ ایک ایسا وعدہ ہے جو محقق ہوکر رہے گا ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اسرائیل کے دارالحکومت کو قدس شریف منتقل کئے جانے کی شدید مذمت کی اور بار دیگر فلسطین سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی : مسلمانوں کے لئے مسجد ‌الاقصی اہم ہے اور عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے ، مسلمان اس مسجد کے حقیقی مالک ہیں ، مسلمانوں کے دل اس کی یاد میں دھڑکتے ہیں اسی بنیاد پر دنیا کے مسلمان خصوصا اسلامی جمھوریہ ایران کی مومن اور انقلابی عوام ، فلسطین کی حمایت میں پیش پیش تھی اور رہے گی ۔

و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته

محمد یزدی مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے سربراہ

/۹۸۸/ ن ۹۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬