‫‫کیٹیگری‬ :
18 December 2017 - 11:34
News ID: 432301
فونت
آیت الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت ‌آیت الله جوادی آملی کہا: غاصب صھیونیت ایک فتنہ پرور قوم ہے کہ جو آئے دن فتنہ پروری میں مصروف ہے ، خداوند متعال نے رسول اسلام سے فرمایا کہ ای پیغمبر صھیونیوں کی بہ نسبت ہوشیار رہئے یہ ہر دن ایک نئی چال چلتے ہیں آپ جو کہ عقل کُل ہیں دوسروں کی ہدایت فرمائیں اور ان کے شر سے محفوظ رکھیں ۔
آیت ‎الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله عبد اللہ جوادی آملی نے علوم آسمانی عالمی سنٹر «اسراء» میں حضرت امام صادق (ع) یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات میں زمانہ کی شناخت کی تاکید کی اور کہا: ثقۃ الاسلام کلینی اور دیگر محدیثین نقل کرتے ہیں کہ اہل بیت اطھار علیھم السلام نے فرمایا کہ جو لوگ اپنے زمانہ کو اچھی طرح پہچانتے ہیں وہ ھرگز دھوکے میں نہیں آتے ، یہاں پر زمانہ کی شناخت کا مقصد زمانے کے افراد و حالات کی شناسائی ہے ، وقت کے معنی میں زمانے کی شناسائی نہیں ہے کیوں کہ کسی بھی دور میں رونما ہونے والے اہم حوادث ، کسی نہ کسی افراد کی جانب منسوب ہوتے ہیں کہ اگر لوگ ان افراد کی شناخت رکھیں گے تو ھرگز دھوکہ نہ کھائیں گے ، یہ حدیث اس بات کی بیانگر ہے کہ آپ زمانے می رخ دینے والے حالات پر دقیق نگاہ رکھئے ، حق  و باطل کوپہچانئے ، باطل سے بچنے اور حق پرست ہونے کے طریقے کو جانئے اور اس پر عمل کرئے ، یہ روایت ہمیں حقائق کی گہرائیوں میں اترنے اور اس دور کے افراد کو بخوبی پہچاننے کی تاکید کرتی ہے تاکہ ہم دنیا سے پیچھے نہ رہ سکیں ۔  

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اپنے دور کو بخوبی پہچاننے والے ھرگز دھوکہ نہیں کھاسکتے کہا: غاصب صھیونیت ایک فتنہ پرور قوم ہے کہ جو آئے دن فتنہ پروری میں مصروف ہے ، خداوند متعال نے رسول اسلام سے فرمایا کہ ای پیغمبر صھیونیوں کی بہ نسبت ہوشیار رہئے یہ ہر دن ایک نئی چال چلتے ہیں آپ جو کہ عقل کُل ہیں دوسروں کی ہدایت فرمائیں اور ان کے شر سے محفوظ رکھیں ، حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام نے مصر کی عوام کو خطاب میں تحریر کیا کہ ھرگز نہ کہو کہ میرے پاس ایک اچھا رھبر ہے کیوں کہ اگر عوام ساتھ نہ دے تو رھبر کی ہار یقینی ہے ، قدس کا مسئلہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے ، قدس کی حفاظت ہم سب کا وظیفہ ہے اگر قران سے دریافت کیا جائے کہ قدس کے سلسلے میں ہمارا وظیفہ کیا ہے تو جواب ملے گا کہ قیام کرئے اور ھرگز صھیونیوں اور سامراجیت کے مقابل سکوت نہ کریں ۔

آیت الله جوادی آملی نے مزید کہا: ان کی نگاہ میں انسانوں کے مسائل اور انسانیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، جانب قران کریم نے اس بات کی کئی جگہ تکرار بھی کی ہے ۔ قران کریم نے فرمایا کہ کفار سے جنگ کرو کیوں کہ یہ عھد شکن اور بے وفا ہیں ، البتہ وہ کفار جو تم سے مقابلہ نہیں کرتے ان سے نہ الجھو ، ان سے دوستانہ تعلقات قائم کرو ، لہذا انسانوں کو قران کی اس بات پر دھیان دینا چاہئے اور عھد شکن کفار کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بن جانا چاہئے تاکہ ان کے دلوں میں خود و ہراس بیٹھا رہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬